مصر میں کار بم حملے میں 23 فوجی ہلاک، 26 زخمی

Jul 08, 2017 09:57 AM IST | Updated on: Jul 08, 2017 09:57 AM IST

قاہرہ/اسماعیلیہ : مصر کے جزیرہ نما سینائی میں فوج کے دو سیکورٹی ناکوں پر ہوئے خودکش کار بم حملوں میں کم از کم 23 فوجی ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حالیہ مہینوں میں مصری فوج پر ہونے والا سب سے خونی حملہ ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو خودکش بمباروں نے بارود سے بھری کاریں سیکورٹی چیک پوسٹوں سے ٹکرادیں ،یہ خودکش حملے جزیرہ نما سینائی میں واقع ایک گاؤں میں قائم چیک پوسٹوں پر کئے گئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایک اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں 26اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مصری فوج نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی ہے اور کہا ہے کہ حملے میں 26اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئےہیں،تاہم ہلاکتوں کی اصل تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

مصر میں کار بم حملے میں 23 فوجی ہلاک، 26 زخمی

فوج کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مصری فوج نےان دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد ہی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 40شدت پسندوں کو ہلاک اور ان کی 6گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ یہ عسکریت پسند خودکش دھماکوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں مصری وزارت داخلہ کے مطابق شمالی قاہرہ کے علاقے قلوبیہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے افسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ، مقتول افسر کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز