شام کے مشرقی علاقہ میں کار بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 30 دیگر زخمی

Nov 18, 2017 12:03 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 12:03 PM IST

بیروت۔ شام کے مشرقی علاقے میں دیرالزور شہر کے قریب اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے کئے گئے کار بم دھماکے میں 20 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے اس واقعہ کے اطلاع دی ۔ خبر رساں ایجنسی ثنا کے مطابق یہ کار بم دھماکہ دیرالزور شہر کے جنوب میں واقع الجعفرا علاقے میں ہوا۔

الجعفرا علاقے میں پناہ گزینوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ یہ علاقہ شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، منگل کے روز سے اب تک باون افراد کی موت ہوئی ہے جس میں سے زیادہ تر مشرقی گھوٹا کے ہیں۔

شام کے مشرقی علاقہ میں کار بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 30 دیگر زخمی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز