شامی کیمپ کے قریب کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

May 16, 2017 04:57 PM IST | Updated on: May 16, 2017 04:57 PM IST

عمان۔ اردن کی سرحد پر واقع ركبان میں شامی پناہ گزین کیمپ کے قریب کل دو کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی شہریوں نے اطلاع دی کہ پہلا دھماکہ ایک ریستوراں کے قریب ہوا اور دوسرا کیمپ کو ہدف بنا کر قریب کے بازار میں کیا گیا۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم چھ شہریوں کی موت ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

کیمپ کی دیکھ بھال کر رہے ایک افسر نے بتایا کہ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے نہیں لی ہے۔ واضح ر ہے کہ اسی سال جنوری میں پناہ گزیں کیمپ کو ہدف بنا کر کئے گئے ایک کار بم دھماکے میں کئی لوگ مارے گئے تھے اور شدت پسند تنظیم داعش نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔

شامی کیمپ کے قریب کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز