سعودی عرب میں پہلی بار صرف خواتین کے لئے گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد

جدہ۔ سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد یہاں کے لی مال میں پہلی بار صرف خواتین کےلئے گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

Jan 13, 2018 10:42 AM IST | Updated on: Jan 13, 2018 10:42 AM IST

جدہ۔ سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد یہاں کے لی مال میں پہلی بار صرف خواتین کےلئے گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ مال کے شوروم کو گلابی ،نارنگی اور پیلے رن کے غباروں سے سجایا گیا تھا جس کے سامنے خواتین تصویریں لے رہی تھیں ۔ اس دوران ایک کار کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھی ایک خاتون نے اپنے چہرے پر نقاب پہنا ہوا تھا جبکہ ایک دیگر خاتون نے اپنی کار کی اسٹیرنگ کو فیروزی رنگ کے نیل پینٹ لگے ناخونوں والے ہاتھوں سے پکڑا ہوا تھا۔

یہ نمائش کم ایندھن کی کھپت والی کاروں پر مرکوز تھی اور نئے گاہکوں کی مدد کےلئے خواتین کی بھی ایک ٹیم موجود تھی۔ شوروم میں ’ڈرائیور این شاپ‘سلوگن لگے ہوئے تھے جنہیں عربی زبان میں لکھا گیا تھا۔ نمائش کی چیف شریفہ محمد نے کہا،’’یہ سبھی جانتے ہیں کہ مال میں خریداری کرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد میں خواتین ہوتی ہیں۔ یہ پورا مال خواتین کے ذریعہ ہی چلایا جاتا ہے۔سبھی کیشئر خواتین ہیں۔ریستوراں میں سبھی خواتین ہیں۔

سعودی عرب میں پہلی بار صرف خواتین کے لئے گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ، فائل فوٹو، علامتی تصویر

گدا ال علی نامہ ایک گاہک نے کہا ،’’مجھے ہمیشہ کاروں میں دلچسپی تھی لیکن ہمارے پاس ڈرائیو کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اب مجھے ایک کار خریدنے میں بہت دلچسپی ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ اس کی قیمت بہت زیادہ نہ ہو۔‘‘

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان (32) نے جون کے آخر میں شاہی حکم جاری کر کے خواتین کے کار چلانے پر لگی پابندی کو ختم کردیا تھا ۔اس سے پہلے سعودی عرب دنیا کا واحد ایک ملک تھا جہاں پر خواتین کے کار چلانے پر پابندی تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز