آسٹریلیا میں کلاس روم میں گھسی کار، ٹکر سے دو طالب علم ہلاک

سڈنی۔ آسٹریلیا کے سڈنی میں آج ایک خاتون نے اپنی کار اسکول کے کلاس روم میں گھسا دی ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اسکو ل میں بچے پڑھ رہے تھے۔

Nov 07, 2017 05:27 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 05:27 PM IST

سڈنی۔ آسٹریلیا کے سڈنی میں آج ایک خاتون نے اپنی کار اسکول کے کلاس روم میں گھسا دی ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اسکو ل میں بچے پڑھ رہے تھے۔ اس حادثے میں دو طالب علم ہلاک اور تین دیگرشدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق، مغربی سڈنی کے ایک اسکول میں لکڑی کی دیواروالے کلاس روم کو توڑتے ہوئے ایک کار اندر گھس گئی۔ اس وقت، کلاس میں 24 طالب علم اپنے ٹیچر کے ساتھ تھے۔ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے دو طالب علم آٹھ آٹھ سال کی عمر کے ہیں۔

تین طالبہ کی حالت نازک ہے۔ ان میں سے دو آٹھ سال کی عمرکی ہیں اور ایک کی عمر 9 سال ہے۔ تینوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ابتدائی علاج کے بعد 16 طالب علموں اور اساتذہ کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ مقامی ٹی وی چینلز نے آج اس حادثے کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں کلاس روم کے اندر ایک کار کھڑی نظر آرہی ہے اور کلاس روم میں سارا سامان بکھرا پڑا ہے۔ بچوں کی پینٹنگز اور تصاویر سے بھرا ہوا کلاس روم پوری طرح ویران نظر آرہا ہے۔

آسٹریلیا میں کلاس روم میں گھسی کار، ٹکر سے دو طالب علم ہلاک

تصویر: رائٹرز۔

پولیس کے مطابق، گاڑی کی ڈرائیور ایک 52 سالہ خاتون ہے جو زخمی نہیں ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز