آستانہ میں امن مذاکرات سے شام میں جاری جنگ بندی مضبوط ہونے کی امید

Jan 06, 2017 10:48 AM IST | Updated on: Jan 06, 2017 10:48 AM IST

جنیوا: شام میں جنگ بندی کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کے لئے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں رواں ماہ ہونے والے امن مذاکرات کا مقصد فروری میں شام کے بحران پر اقوام متحدہ کی مجوزہ بات چیت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ااسٹیفن دی مستورا نے آج یہ اظہار خیال کیا۔ واضح رہے کہ ترکی اور شام نے 30 دسمبر کو شام میں جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے معاہدہ کیا تھا۔ دونوں ممالک نے شام میں انسانی راحت رسانی کے کام کرنے اور لوگوں کو مدد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کے اداروں اور مختلف ایجنسیوں کو بھی شامل کرنے پر بھی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آستانہ میں امن مذاکرات سے شام میں جاری جنگ بندی مضبوط ہونے کی امید

file photo

شام میں نافذ محدود جنگ بندی کے باوجود انسانی راحت رسانی کے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کو رواں ماہ شام کے دیہی دمشق، حمص اور ہما سمیت 21 علاقوں میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز