مدھیہ پردیش : چھندواڑہ میں مٹی تیل کی تقسیم کے دوران بھیانک حادثہ ، 20 افراد زندہ جلے

Apr 21, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 07:59 PM IST

چھندواڑہ : مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں سرکاری سمیتی کیندر میں آگ لگنے سے 20 افراد کی زندہ جل کر موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ مٹی کے تیل میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں کئی لوگ شدید جھلس گئے، جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق هررئي تحصیل کے بارگی میں واقع سرکاری سمیتی کیندر پر جمعہ کو راشن اور مٹی کے تیل کی تقسیم کی جارہی تھی ۔ راشن لینے کے لئے سینکڑوں افراد قطار میں عمارت کے سامنے موجود تھے، جبکہ کیندر کے اندر تقریبا تین درجن لوگ موجود تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ کیندر میں تقسیم کے لئے رکھے مٹی کے تیل میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے کیندر کو اپنی زد میں لے لیا، جس کی وجہ سے اندر موجود لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

مدھیہ پردیش : چھندواڑہ میں مٹی تیل کی تقسیم کے دوران بھیانک حادثہ ، 20 افراد زندہ جلے

آگ پر قابو پانے کے لئے ارد گرد کے چار شہروں سے فائربریگیڈ کو بلایا گیا۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کی معلومات ملنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز