وزیر اعظم مودی کے 75 منٹ کے دورے پر 44 لاکھ خرچ، پی ایم او نے مانگی رپورٹ

Jun 29, 2017 12:59 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 12:59 PM IST

رانچی۔ کیا وزیر اعظم مودی کو جھارکھنڈ کا کھانا اتنا پسند آ گیا کہ 75 منٹ کے دورہ میں 44 لاکھ روپے ان کے کھانے پینے کے نظام میں خرچ ہو گئے؟ اب  پی ایم او نے جھارکھنڈ حکومت سے اس خرچ کی رپورٹ مانگی ہے۔ چار ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کی سوغات دینے دو ماہ قبل پی ایم مودی صاحب گنج پہنچے تھے۔ ان کے اس چھوٹے سے سفر میں نو کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ خرچ کا بل بھی ریاستی حکومت کی جانب سے پی ایم او کو بھیج دیا گیا۔

خرچ کے یہ اعداد و شمار جان کر پی ایم او کے ہوش اڑ گئے۔ اب  پی ایم او نے ریاستی حکومت سے خرچ کی آڈٹ رپورٹ مانگی ہے۔ ادھر جھارکھنڈ حکومت کا کہنا ہے کہ کئی ہیلی پیڈ اور دورہ کے لئے سڑکیں بنائی گئیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی پیسہ خرچ ہوا۔ جھارکھنڈ حکومت نے کہا، منتخب مہمانوں کے ساتھ مودی نے لنچ کیا، ان سب کے کھانے پر فی پلیٹ 1100 روپے خرچ ہوئے۔

وزیر اعظم مودی کے 75 منٹ کے دورے پر 44 لاکھ خرچ، پی ایم او نے مانگی رپورٹ

فائل فوٹو

گزشتہ 6 اپریل کو صاحب گنج میں پی ایم نریندر مودی نے تقریباً 4000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا تھا۔ گنگا پل اور ملٹی موڈل ہب کا سنگ بنیاد، گووند پور-جامتاڑا-دمکا-برہیٹ-صاحب گنج پتھ کا افتتاح وغیرہ شامل ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز