محبت کی شادی کے سبب لڑکی اورلڑکے کے ساتھ درندگی، کھمبے سے باندھ کر پٹائی، پھرپلایا پیشاب

مدھیہ پردیش کے آدیواسی اکثریتی ضلع علی راجپورمیں محبت کی شادی سے ناراض ہوکر لڑکی کے گھر والوں نے عاشق جوڑے کونہ صرف کھمبے سے باندھ کر پیٹا بلکہ پیشاب بھی پلادیا۔

Aug 01, 2018 03:50 PM IST | Updated on: Aug 02, 2018 09:31 AM IST

مدھیہ پردیش کے آدیواسی اکثریتی ضلع علی راجپورمیں ایک سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاندان نے اپنی لڑکی کی محبت کی شادی سے ناراض ہوکر لڑکی اورعاشق کونہ صرف کھمبے سے باندھ کر پیٹا بلکہ پیشاب بھی پلایا۔

واقعہ آنبھوا تھانہ کے ہرداس پور گاوں کا ہے، جہاں کی ایک لڑکی نے اپنے ہی گاوں کے ایک لڑکے سے محبت کرکے شادی کی تھی۔ اپنی لڑکی کی محبت  کی شادی سے ناراض ہوکرگھر والوں نے لڑکی اوراس کے عاشق کو درد ناک سزا دی۔ لڑکی کے گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کی ساڑی اتاری اوراسے پیٹا۔

محبت کی شادی کے سبب لڑکی اورلڑکے کے ساتھ درندگی، کھمبے سے باندھ کر پٹائی، پھرپلایا پیشاب

ایک عاشق جوڑے کو شادی کی محبت کے بعد سزا دی گئی۔

Loading...

درندگی کی انتہا نہیں ہوئی، اس لڑکی کے بال کاٹ کراسے پیشاب پلایا گیا۔ اس دوران اس کے محبوب کی پٹائی کرکے اسے ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا اوراسے پیشاب بھی پلایا گیا۔ معاملے کا انکشاف تب ہوا جب  سوشل میڈیا پراس کا ویڈیووائرل ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ محبت کی شادی آدیواسی روایت (رسم ورواج) کے مطابق ہوئی تھی۔ لڑکے والوں نے لڑکی فریق کو 70 ہزارروپئے اوردو بکرے بھی دیئے، لیکن اس کے بعد بھی کسی بات کو لے کر دونوں فریق میں تنازعہ ہوگیا۔

الزام ہے کہ 25 جولائی کی صبح چاربجے لڑکی کے اہل خانہ اپنے داماد کو لڑکی کے سسرال سے اٹھا لائے اوریہ روح تڑپا دینے والی غیرانسانی سزا دی۔ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے والد اورچچا سمیت 6 لوگوں پرمعاملہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک دو ملزمین کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز