یوم مادر خاص : زاہدہ بی بنیں لوگوں کیلئے ایک مثال ، گاڑیوں کے پنچر بنا کر بچوں کو دے رہی ہیں اچھی تعلیم

May 14, 2017 01:00 PM IST | Updated on: May 14, 2017 01:01 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کے چھوٹے سے گاؤں فاٹا میں ایک مسلم خاتون اپنے کام سے لوگوں کے لئے ایک مثال بن گئی ہے۔ خاتون کے نام زاهدہ بی ہے۔ زاهدہ بی کے 5 بچے ہیں۔ شوہر کی کمائی سے بچوں کی اچھی تعلیم مشکل تھی ، ایسے میں ایک ماں کے طور پر زاہدہ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ۔

زاہدہ نے گاڑیوں کے پنچر بنانے کے کام میں شوہر کا ہاتھ بٹانا شروع کردیا ۔ آج زاہدہ خود کھنڈوا-بڑودا ہائی وے پر پنچر بنانے کی دکان چلا رہی ہیں۔ زاہدہ کے شوہر مزدوری کرتے ہیں اور دونوں نے مل کر کنبہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرلیا ہے تاکہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلاسکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز