صرف سرکاری تقریبات سے پورانہیں ہوگا سوچھتا ابھیان : امت شاہ

Sep 17, 2017 09:25 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 09:25 PM IST

رانچی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے قومی صدر امت شاہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سوچھتا ابھیان کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ صرف سرکاری تقریبات کے انعقاد سے یہ مہم پوری نہیں ہوگی ۔ مسٹر شاہ نے یہاں ارگوڑا میدان میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ تقریبات کے حصہ کے طور پر پارکوں اورتالابوں کے احیا کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ عوامی تحریک بنائے بغیر صرف سرکاری تقریبات سے سوچھتا ابھیان کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے سوچھتا کو عوامی تحریک بنا دیا ہے اور اب اسکا اثر بھی نظر آنے لگا ہے ۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے پہلی کلاس سےپانچویں کلاس تک کے نصاب میں ’سوچھتا کا سنسکار ‘کےنام سے کتاب شامل کی ہے جو ایک اچھی پہل ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سے بچپن سے ہی بچوں میں صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا خواب پوراکرنے کا عہدکیا ہے اور اسی سلسلہ میں سوچھتا ابھیان کی شروعات کی گئی ہے ۔

صرف سرکاری تقریبات سے پورانہیں ہوگا سوچھتا ابھیان : امت شاہ

بی جے پی صدر امت شاہ کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز