بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، 18 شدید زخمی

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے نو ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر شدید طور سےجھلس گئے

Oct 09, 2018 02:34 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 02:52 PM IST

ہندوستانی ا سٹیل کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر ’کوک اوون‘ میں گیس پائپ لائن میں ہوئے رساؤ اور پھر اس میں ہونے والے دھماکے سے نو ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ 18 شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔

پلانٹ کے ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوک اوون میں گیس کی سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائن میں لیک ہونے لگا جب تک اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچتی وہاں دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی، دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے نو ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر شدید طور سےجھلس گئے۔

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، 18 شدید زخمی

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں لگی آگ

شدید طور سے جھلسے تمام ملازمین کو پلانٹ کے سیکٹر نو واقع اسپتال میں داخل کروایا گیا هے۔ پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ فی الحال پلانٹ انتظامیہ اور پولیس دونوں نے اب تک ہونے والی اموات کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔ گیس کے رساؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز