مولانا آزاد کالج رانچی میں آئندہ تعلیمی سال سے بی اے آنرس کا ہوگا آغاز

Jul 18, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 09:40 PM IST

رانچی : رانچی میں واقع مولانا آزاد کالج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کالج میں جلد ہی آنرس کی تعلیم شروع ہوگی ، جس کے پیش نظر کالج انتظامیہ طلبہ کو مزید سہولتیں فراہمی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ کالج کے بہتر تعلیمی نظام سے طلبہ میں خوشی ہے۔

رانچی کے اپر بازار میں مولانا آزاد کالج واقع ہے۔ یہ کالج عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ قائم کردہ مدرسہ اسلامیہ کی عمارت میں واقع ہے۔ شہر کے اس واحد مسلم اقلیتی تعلیمی ادارے میں کثیر تعداد میں ہر مذہب و ملت کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اس کالج میں آئندہ تعلیمی سال سے بی اے آنرس کی تعلیم شروع کی جائے گی ۔ کالج کی انچارج پرنسپل ڈاکٹر انیتا سنہا کے مطابق رانچی یونیورسٹی کے ذریعہ اس کی منظوری دیدی گئی ہے۔

مولانا آزاد کالج رانچی میں آئندہ تعلیمی سال سے بی اے آنرس کا ہوگا آغاز

واضح رہے کہ انجمن اسلامیہ کے زیر انتظام اس کالج میں فی الوقت 09 مستقل اساتذہ جبکہ دس اساتذہ کلاس بیسس پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کالج میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظرتقریباً دو درجن اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس کیلئے کالج انتظامیہ کے ذریعہ اشتہارات نکالے جاچکے ہیں۔ ساتھ ہی کالج میں مزید سہولتیں فراہمی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز