بھنوری دیوی قتل کی ماسٹر مائنڈ اور سابق ایم ایل اے کی بہن 6 سال بعد مدھیہ پردیش سے گرفتار

Jun 03, 2017 11:38 AM IST | Updated on: Jun 03, 2017 11:38 AM IST

راجستھان کا سرخیوں میں چھایا رہنے والے بھنوری دیوی اغوا اور قتل کیس ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے ۔ کیس میں مفرور اندار وشنوئی 6 سال بعد اے ٹی ایس کی گرفت میں آ گئی ۔ اندرا پر سی بی آئی نے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

ساڑھے پانچ سال تک سی بی آئی اندرا کو گرفتار کرنے کی کارروائی کرتی رہی ، لیکن کامیابی نہیں ملی ۔ سی بی آئی نے اندرا کو گرفتار کرنے کے لئے کافی کوششیں کیں ۔ اس پر پانچ لاکھ کا انعام رکھا ، گھر نیلام کرنے کے کارروائی کی ، لیکن اندرا سی بی آئی کے ہاتھ نہیں آئی ۔

بھنوری دیوی قتل کی ماسٹر مائنڈ اور سابق ایم ایل اے کی بہن 6 سال بعد مدھیہ پردیش سے گرفتار

اندرا کو اے ٹی ایس نے مدھیہ پردیش کے دیواس میں واقع نماور تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے ۔  اندرا یہاں ایک غریب خاتون بن کر رہ رہی تھی ۔ تقریبا دو ماہ پہلے اندرا کے بارے میں ادے پور میں واقع اے ٹی ایس چوکی کو اطلاع ملی تھی ۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ اندرا مدھیہ پردیش کے دیواس میں ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز