Live Results Assembly Elections 2018

بھوپال میں مسلم مدد گاہ تنظیم کا آغاز، ضرورت مند لوگوں کی کی جا رہی ہے مدد

سماج کے پسماندہ طبقات کے لوگوں میں بیداری کے ساتھ ان کی مدد کرنے کے لیے بھوپال میں مسلم مدد گاہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی جہاں اپنے کارکنان کے ذریعہ ضرورت مند شخص کی مدد کر رہی ہے وہی انھیں قانونی مدد فراہم کریگی۔

Feb 28, 2018 01:44 PM IST | Updated on: Feb 28, 2018 01:44 PM IST

بھوپال۔سماج کے پسماندہ طبقات کے لوگوں میں بیداری کے ساتھ ان کی مدد کرنے کے لیے بھوپال میں مسلم مدد گاہ کمیٹی  بنائی گئی ہے۔ کمیٹی جہاں اپنے کارکنان کے ذریعہ ضرورت مند شخص کی مدد کر رہی ہے وہی انھیں قانونی مدد فراہم کریگی۔مادہ پرستی کے اس دور میں انسان اپنی خواہشات کو پورا کرنے میں اس حد تک خود غرص بن گیا ہے کہ اسے اپنے پڑوسی کے درد کابھی خیال نہیں ہے ۔

بھوپال کے چند مسلم جوانوں نے مسلم مدد گاہ کمیٹی قائم کر کے سماج کے پسماندہ  طبقات کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ جسے وہ اپنی غربت کے سبب کرنے میں قاصر ہے ۔

بھوپال میں مسلم مدد گاہ تنظیم کا آغاز، ضرورت مند لوگوں کی کی جا رہی ہے مدد

بھوپال میں مسلم مدد گاہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔

Loading...

کمیٹی کےذریعہ سماج میں تعلیمی معاشی اور سماجی بیداری پیدا کرنے کے ساتھ تھانوں اورجیلوں میں بند لوگوں کو آزاد کروانے اور ان کے مقدمات کو مفت میں پیروی کرنے کا بھی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے پاس بھوپال اور مدھیہ پر دیش کے دوسرے ضعلوں سےاب تک ا یک لاکھ سے زیادہ درخواستیں آ چکی ہیں ۔ لیکن کمیٹی  اپنے وسائل کی کمی کے سبب چند سو کی ہی مدد کر پا رہی ہے ۔

مسلم مدد گاہ کے نام سے ان  نوجوانوں نے پہلے صرف مسلم سماج کے ضرورت مند لوگوں کے لیے قدم اٹھایا تھا ۔ لیکن جب انھیں سماج میں دوسرے طبقات کے یہاں بھی ایسے ہی  مجبور اور لاچار لوگ ملے تو انھیں مسلم مدد گاہ کے ساتھ ساتھ سناتن سہایتہ گرہ کے نام سے بھی کام کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلم سماج کے ساتھ ساتھ ہندو سماج کے مجبوراور ضرورت مندوں کی بھی مدد کی جا سکے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز