سنبل حیدر نے امریکہ کے آن لائن مضمون نویسی مقابلہ میں حاصل کیا پہلا انعام

بھوپال۔ بھوپال کی طالبہ سنبل حیدر نے امریکہ کے آن لائن مضمون نویسی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

Jan 09, 2018 07:12 PM IST | Updated on: Jan 09, 2018 07:12 PM IST

 بھوپال۔  بھوپال کی طالبہ سنبل حیدر نے امریکہ کے آن لائن مضمون نویسی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ آن لائن مقابلے میں سنبل نے خواتین کی ازدواجی زندگی کو بنیاد بناکر اپنا مضمون لکھا تھا، جسے خوب پسند کیا گیا۔ مقابلے میں اول اور سوئم انعام ہندوستان کے حصے میں ہیں جبکہ دوئم انعام یوکے کی طالبہ نے حاصل کیا ہے۔

سنبل کو شارٹ اسٹوری لکھنے کا شوق ہے اور انکی بہت سی کہانیاں ’’ دی ریلیٹبل ٹیلس ‘‘ میں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ سنبل جب ساتویں کلاس میں تھی تو انہوں نے سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے کلام سے ملاقات کی تھی اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی اپنی زندگی کے نصب العین کو طے کر رہی ہیں۔

سنبل حیدر نے امریکہ کے آن لائن مضمون نویسی مقابلہ میں حاصل کیا پہلا انعام

سنبل حیدر کا کہنا ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکیوں کو ایک طرح سے دبا کر رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہ گھر سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ لڑکیوں کو صرف یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ گھر میں رہو۔ پردے میں رہو۔ لیکن آج پردے میں گھر سے باہر نکلنے والی خواتین بھی محفوظ نہیں۔ کوئی ماں باپ یہ نہیں بتاتا کہ کوئی لڑکی اپنا وقار کیسے بچا کر رکھے۔ میں چاہتی ہوں کہ خواتین میں زیادہ سے زیادہ خود اعتمادی پیدا ہو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز