بی جے پی ممبر اسمبلی کا بے تکا بیان ، سبسڈی چاٹنے والے کسان ہی کرتے ہیں خود کشی

Feb 18, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 01:29 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی رامیشور شرما نے کسانوں کی خودکشی پر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے کسان سبسڈی چاٹنے والے ہوتے ہیں۔

بی جے پی ممبر اسمبلی نے یہ بیان پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا مرنے والے کسان سبسڈی چاٹنے والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے زراعت کو بدنام کیا ہے۔ ان میں کچھ افسر اور پیسے والے لوگ بھی ملے ہوئے ہوتے ہیں۔

رامیشور شرما یہیں ہی نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ اصل کسان کبھی خودکشی نہیں کرتا، محنت کرنے والا کسان کبھی مایوس نہیں ہوتا، وہ کبھی سبسڈی کی کوشش نہیں کرتا ہے۔

کانگریس نے بی جے پی ممبر اسمبلی کے اس بیان کی شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر تکبر میں چور ہوکر اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز