می ٹو پر اوشا ٹھاکر بولیں، خواتین ترقی کے لئے اپناتی ہیں شارٹ کٹ

سوشل میڈیا پر مقبول می ٹو کیمپین کے ذریعہ کئی خواتین نے اکبر پرجنسی استحصال کا الزام لگایا ہے جس کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اکبر سے استعفی مانگ رہی ہیں۔

Oct 15, 2018 03:44 PM IST | Updated on: Oct 15, 2018 03:44 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کی مدھیہ پردیش اکائی کی نائب صدر اور اندور کی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر نے می ٹو کیمپین پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ راستہ اختیارکرتی ہیں۔ اوشا ٹھاکر نے کل یہاں ایک ذاتی پروگرام میں نامہ نگاروں سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر پر عائد جنسی استحصال کے الزامات کے سوال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرتی ہیں ۔وہ ذاتی مفاد کے لئے اخلاقی اقدارسے سمجھوتہ کرتی ہیں،اس لئے پریشانیوں میں پھنستی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح زندگی کے اصولوں سے سمجھوتہ کرکے پائی گئی کامیابی بے کار ہے۔ ٹھاکر نے اکبر کے استعفی سے وابستہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ استعفی کی بات بے کار ہے، استعفی سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔

می ٹو پر اوشا ٹھاکر بولیں، خواتین ترقی کے لئے اپناتی ہیں شارٹ کٹ

اوشا ٹھاکر کی فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر مقبول می ٹو کیمپین کے ذریعہ  کئی خواتین نے اکبر پرجنسی استحصال کا الزام لگایا ہے جس کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اکبر سے استعفی مانگ رہی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز