بی جے ممبرپارلیمنٹ کے نمائندہ سمیت دو پر عصمت دری کا مقدمہ درج

May 06, 2018 06:04 PM IST | Updated on: May 06, 2018 06:04 PM IST

سیہور: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے آبائی ضلع سیہور میں ایک 28 سالہ خاتون نے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ منوہر اونٹوال کے نمائندہ مکیش ٹھاکر اور پردھان منتری کوشل وکاس کیندر کے آرگنائزر راجا کلیکٹرعرف راجارام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک ملزم ممبرپارلیمنٹ کانمائندہ مکیش فرار ہے۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ کوشل وکاس کیندر میں ہی کام کرتی تھی۔ اس دوران راجا نے ڈرا دھماکر اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ اس کے بعد راجا کے دوست مکیش نے بھی اس کے ساتھ غلط کام کیا۔

بی جے ممبرپارلیمنٹ کے نمائندہ سمیت دو پر عصمت دری کا مقدمہ درج

خاتون نے بتایا کہ تقریباً دوسال سے اسے خوفزدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا گیا، اس دوران اسے آشٹا سے اندور بھیج دیا گیا، جہاں اسے کام دلایا گیا اور ایک کرائے کا گھر بھی دلایا۔ الزام ہے کہ دونوں نے یہاں بھی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے تھے۔

خاتون نے پہلے یہ بات اپنے اہل خانہ کو بتائی اور تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے راجا کلیکٹر کے خلاف 376 ڈی سمیت دیگر دفعات میں کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز