bjp targets congress kamal nath government in madhya pradesh for banning vande matram مدھیہ پردیش : کمل ناتھ حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر لگائی روک ، بی جے پی نے سادھا نشانہ – News18 Urdu

مدھیہ پردیش : کمل ناتھ حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر لگائی روک ، بی جے پی نے سادھا نشانہ

مدھیہ پردیش میں حال ہی میں تشکیل پائی کانگریس حکومت نے ملازمین کے وندے ماترام گانے پر روک لگادی ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی سکریٹریٹ کے باہر ہر ماہ کی پہلی کام کاج کی تاریخ کو وندے ماترم نہیں گایا جائے گا ۔

Jan 01, 2019 04:03 PM IST | Updated on: Jan 01, 2019 04:03 PM IST

مدھیہ پردیش میں حال ہی میں تشکیل پائی کانگریس حکومت نے ملازمین کے وندے ماترام گانے پر روک لگادی ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی سکریٹریٹ کے باہر ہر ماہ کی پہلی کام کاج کی تاریخ کو وندے ماترم نہیں گایا جائے گا ۔ ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ عوام کے بہبود کے کاموں پر توجہ دیں۔ کمل ناتھ کے اس فیصلہ پر بی جے پی نے نشانہ سادھا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمل ناتھ حکومت میں سرکاری ملازمین کے وندے ماترم گانے پر روک لگادی گئی ہے۔ یہی وجہ رہی کہ ہر ماہ کے پہلے کام کاج کے دن میں بھوپال میں واقع منترالیہ میں ہونے والا وندے ماترم آج یکم جنوری کو نہیں گایا گیا ۔ جبکہ پچھلی حکومت میں ایسا ہوتا تھا۔

مدھیہ پردیش : کمل ناتھ حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر لگائی روک ، بی جے پی نے سادھا نشانہ

مدھیہ پردیش : کمل ناتھ حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر لگائی روک ، بی جے پی نے سادھا نشانہ

بی جے پی حکومت میں وزیر رہ چکے اوما شنکر گپتا نے کہا کہ جس وندے ماترم کو لے کر آزادی کی لڑائی لڑی گئی ، اس سے کانگریس کو پرہیز ہے تو ذہنیت سمجھ لیجئے۔ کمل ناتھ جی کے درشن کرنے سے لے کر جینئو پہن لینے تک ، عوام دکھانے کی تبدیلی واضح ہوتی جارہی ہے۔ سوریہ نمسکار کو دنیا اپنا رہی ہے ، یہ یوگا ہے، اس پر پابندی لگا رہے ہیں ۔ کانگریس اپنے پاوں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

Loading...

Loading...