بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ معاملہ میں بڑا انکشاف، کوچ میں ملا گن پاؤڈر

Mar 07, 2017 11:13 AM IST | Updated on: Mar 07, 2017 03:00 PM IST

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے اجین جا رہی مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں منگل کی صبح دھماکہ ہو گیا، جس میں نو مسافر زخمی ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں کوچ  سے گن پاؤڈر ملنے سے ریاستی حکومت کسی سازش کے خدشہ سے انکار نہیں کر رہی ہے۔

دھماکے کے فورا بعد موبائل فون کی بیٹری یا شارٹ سرکٹ کو سبب بتایا جا رہا تھا۔ لیکن، فارنسک ماہر اور پولیس ٹیم کی تحقیقات میں کوچ میں گن پاؤڈر ملا ہے۔ صوبے کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ معاملہ میں بڑا انکشاف، کوچ میں ملا گن پاؤڈر

وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گن پاؤڈر کی بدبو آنے کی خبر ہے، جس کی جانچ جاری ہے۔ ڈی جی پی رشی کمار شکلا اور اے ٹی ایس اور انٹیلی جنس کے اعلی افسر جائے حادثہ کے  لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو بھی پورے معاملے سے منسلک ان پٹ دیا گیا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ

مدھیہ پردیش کے شجال پور میں چلتی ٹرین میں دھماکہ ہونے سے سنسنی مچ گئی۔ اس حادثے میں نو مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق، بھوپال-اجین مسافر ٹرین (ٹرین نمبر 59320) اجین کی طرف جا رہی تھی۔ راستے میں ٹریک پر زور کا دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریبا 10 بجے ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ٹرین میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سانسیں اٹک گئیں۔ اس دھماکے میں بوگی میں بیٹھے نو لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو كالاپيپل کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز