بی جے پی لیڈر وجے ورگیہ کا شا ہ رخ خان پر نشانہ ، رئیس ملک کا نہیں، قابل کا دیش بھکت دیں ساتھ

Jan 22, 2017 02:11 PM IST | Updated on: Jan 22, 2017 02:11 PM IST

بھوپال : بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس پر نشانہ سادھا ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے وجے ورگیہ نے لکھا ہے کہ جو رئیس ملک کا نہیں، وہ کسی کام کا نہیں اور ایک قابل محب وطن کا ساتھ تو ہم سب کو دینا ہی چاہئے۔

اس پوسٹر میں وجے ورگیہ خود بھی نظر آ رہے ہیں۔ وہیں پوسٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی جی نے نوٹ بندی کرکے کالا دھن رکھنے والے شرفا 'کو زمین پر لا دیا ہے۔ اب باری ملک کے 'قابل عوام کی ہے، جو قابل ہے، اس کا حق کوئی بے ایمان رئیس نہ چھین پائے۔ وجے ورگیہ نے یہ پوسٹ ہفتہ کو اپنے پیج پر شیئر کی ۔

بی جے پی لیڈر وجے ورگیہ کا شا ہ رخ خان پر نشانہ ، رئیس ملک کا نہیں، قابل کا دیش بھکت دیں ساتھ

خیال رہے کہ رتیک روشن کی فلم قابل اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہے۔ دونوں ہی فلمیں 25 جنوری کو ریلیز ہوں گی۔ قابل میں رتیک کے ساتھ جہاں يامي گوتم لیڈ رول میں نظر آئیں گی ، تو وہیں رئیس میں شاہ رخ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماهرہ خان نظر آنے والی ہیں۔ دونوں ہی فلموں کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز