رانچی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، کپتان وراٹ کوہلی میچ سے ہوسکتے ہیں باہر ؟

Mar 16, 2017 10:07 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 11:36 PM IST

رانچی : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے میں چوٹ لگ گئی ، جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر بیٹھنا پڑ گیا۔ لیکن اب بڑی خبر آ رہی ہے کہ کپتان کوہلی کے کندھے میں لگی چوٹ سنگین ہے اور وہ اب شاید اس ٹیسٹ میں میدان پر نہیں اتر پائیں گے۔

خیال رہے کہ رانچی کے جےایس سي اے اسٹیڈیم پر تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیائی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری۔لنچ کے بعد فیلڈنگ کر رہے کپتان وراٹ کو کندھے میں چوٹ لگ گئی۔لنچ کے ٹھیک بعد میچ کے 40 ویں اوور میں گیند کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کی کوشش کرنے کے چکر میں وراٹ نے چھلانگ لگا دی اور وہ اپنے دائیں کندھے کی طرف زمین پر گرے۔

وراٹ تاہم کھڑے ہوئے لیکن ان کے چہرے سے درد کا احساس دکھائی دے رہا تھا۔اس کے بعد ٹیم فزیو پیٹرک فرهارٹ میدان پر بھاگ کر پہنچے اور وراٹ کو میدان سے باہر لے گئے ۔ وراٹ کے کندھے پر فوری طور پر برف لگائی گئی اور انہیں کچھ دیر کے لئے باہر بٹھایا گیا، مگر ہندستانی کپتان چائے کے وقفہ کے بعد بھی پھر میدان پر واپس نہیں لوٹے اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ان کی جگہ فیلڈنگ سنبھالتے رہے۔

خبروں کے مطابق بعد میں وراٹ کوہلی کو رانچی کے ایشان کیئراسپتال لے جایا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ اب رانچی ٹیسٹ کے لئے میدان پر نہیں اتر سکتے۔ اس درمیان بی سی سی آئی نے وراٹ کے کندھے کی چوٹ کو لے کر تصویر صاف کرنے کی کوشش کی ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق وراٹ کے کندھوں کا اسکین کیا گیا ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد اس مسئلے پر کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز