پاکستان کی جیت کا جشن منا رہے 15 ملزمان پر سے غداری کا مقدمہ واپس

Jun 22, 2017 12:36 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 12:36 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش پولیس نے ہند۔ پاک میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے 15 نوجوانوں کے خلاف درج غداری کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شکست پر مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں آتشبازی کر پاکستان کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں 15 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سب کے خلاف غداری کیس بھی درج کیا گیا تھا۔

شاہ پور تھانے کے انچارج سنجے پاٹھک نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی جیت پر موہد گاؤں کے ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں نے جشن منایا۔ اس دوران ان لوگوں نے آتش بازی کی اور پاکستان زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔

پاکستان کی جیت کا جشن منا رہے 15 ملزمان پر سے غداری کا مقدمہ واپس

پاٹھک کے مطابق، "سبھاش کولی نے پیر کو گاؤں میں پاکستان کی جیت پر ملک مخالف نعرے لگانے کی شکایت کی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر 15 لوگوں کے خلاف دفعہ 120 بی (سازش) اور 124 اے (ملک مخالف سرگرمی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ '

photo: ANI

اب پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 124 اے سیکشن کو ہٹا دیا ہے۔ اب  ان کے خلاف دفعہ 120 بی (سازش) کے علاوہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز