مدھیہ پردیش : امن کی بحالی کیلئے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ

Jun 09, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Jun 10, 2017 10:56 AM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش میں کسانوں کے پرتشدد مظاہرے کے دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان امن و امان بحال ہونے تک آج  سے ریاستی راجدھانی کے بھیل دسہرہ گراؤنڈ میں غیر معینہ بھوک ہڑتال بیٹھیں گے۔ اس بات کا انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا ۔

مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے گزشتہ روز شام اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے ریاست میں امن کی بحالی کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران میں دسہرہ گراؤنڈ سے ہی اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کروں گا۔ میں وہیں پر کسانوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کروں گا"۔

مدھیہ پردیش : امن کی بحالی کیلئے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز