اساتذہ تقرری امتحانات کے پیش نظر انجمن اسلامیہ میں خصوصی کوچنگ کلاس کا اہتمام

Apr 10, 2017 04:22 PM IST | Updated on: Apr 10, 2017 04:22 PM IST

رانچی۔ رانچی کے انجمن اسلامیہ میں جاری خصوصی کوچنگ کلاس میں ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے ۔ ہائی اسکول اساتذہ تقرری امتحانات میں اردو امیدواروں کی صد فی صد کامیابی کے لیے ماہرین کی خدمات سے طلبا و طالبات بیحد خوش ہیں۔ جھارکھنڈ کے ہائی اسکولوں میں تقریباً 18 ہزار اساتذہ تقرری امتحانات کے پیش نظر انجمن اسلامیہ میں خصوصی کوچنگ کلاسیز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ پچھلے چند ماہ سے جاری اس کوچنگ میں ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔ بہار کے معروف ماہر تعلیم صفدرامام قادری خصوصی طور پر ان امیدواروں کو کامیابی کے فن سکھارہے ہیں۔ صفدر امام کی اس خدمات سے طلبا و طالبات میں بیحد خوشی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے اسکولوں میں اردو اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر خالی اسامیوں کے لئے امتحانات کا انعقاد کیا جانا ہے۔ اس امتحان میں صد فی صد کامیابی کے پیش نظر ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔ اس سے قبل ٹیٹ امتحانات میں بہتر نتائج سے انجمن کے اراکین کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے قائم کردہ انجمن کے اس خصوصی کوچنگ میں تمام مضامین کے امیدواروں کو کامیانی کے فن سکھائے جا رہے ہیں ۔ ان میں بلا لحاظ مذہب و ملت کے امیدوار جوش و خروش کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں ۔

اساتذہ تقرری امتحانات کے پیش نظر انجمن اسلامیہ میں خصوصی کوچنگ کلاس کا اہتمام

ری کمنڈیڈ اسٹوریز