مدھیہ پردیش : دو فرقوں میں تنازع کے بعد اوجھر میں پولیس فورس تعینات ، 19افراد گرفتار

Mar 12, 2017 03:01 PM IST | Updated on: Mar 12, 2017 03:01 PM IST

بڑواني: مدھیہ پردیش کے بڑواني ضلع کے ناگل واڑي تھانہ حلقہ کے اوجھر قصبے میں دو فرقوں میں ہوئی جھڑپ کے بعد اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ہی دونوں فرقوں کے 19لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت کھرے نے بتایا کہ کل بھگوريا کے دوران ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں دو فرقوں میں تنازعہ کی صورت پیدا ہوئی لیکن بعد میں ان میں معاہدہ ہو جانے کی وجہ سے معاملہ ٹھنڈا ہو گیا تھا۔ بعد میں کل پھر تنازعہ کےبعد ہوئے پتھراؤ میں صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے پولیس انسپکٹر دیپک اور ہریندر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حالات پرجلد ہی قابو پالیا۔

مدھیہ پردیش : دو فرقوں میں تنازع کے بعد اوجھر میں پولیس فورس تعینات ، 19افراد گرفتار

مسٹر کھرے نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر اوجھر میں اضافی پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شرپسند عناصر کے خلاف کیس درج کرکے19 لوگوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز