مدھیہ پردیش : کانگریس لیڈر کا متنازع بیان ، اسدالدین اویسی کو بتایا آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ

Dec 29, 2017 03:33 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 03:41 PM IST

بھوپال : سابق ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سجن سنگھ ورما نے متنازع بیان دیتےہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں منعقدہ ایک پروگرام میں سجن سنگھ ورما نے اسد الدین اویسی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کا دلال بتایا ۔

سجن سنگھ ورما نے کہا کہ مندر جانے کے معاملہ پر راہل گاندھی سے سوال پوچھنے والے اویسی جیسے لیڈران پوری طرح سے بک گئے ہیں اور یہ ملک اور مسلمانوں کی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے کا کام کر رہے ہیں۔ ورما نے گجرات اسمبلی انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے منی شنکر ائیر پر بھی جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ ائیر پارٹی میں حاشیہ پر چلے گئے تھے ، اس لئے پیسہ لے کر انہوں نے عین موقع پر پی ایم مودی سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کیا ۔

مدھیہ پردیش : کانگریس لیڈر کا متنازع بیان ، اسدالدین اویسی کو بتایا آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ

غور طلب ہے کہ کانگریس کے لیڈر ورما اس سے پہلے بھی اپنے بے تکے بیانات کی وجہ سے کئی مرتبہ سرخیوں میں رہ چکے ہیں اور کئی مرتبہ تو یہ اپنی ہی پارٹی کے لیڈروں پر نشانہ سادھنے میں بھی نہیں چوکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز