کرینہ کپورکے انکارکے بعد سلمان خان سے رشتہ جوڑنا چاہتی ہے کانگریس؟

کانگریس کے ریاستی سکریٹری راکیش یادو نے بیان دیا ہے کہ سلمان خان کے نام پرکانگریس پارٹی میں غوروخو ض کیا جارہا ہے۔

Jan 22, 2019 08:49 PM IST | Updated on: Jan 22, 2019 08:49 PM IST

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے کرینہ کپورکے بعد اب منی ممبئی کہے جانے والے اندرسے کانگریس بالی ووڈ کے 'دبنگ' سلمان خان کو الیکشن لڑانے کی تیاری میں ہے۔ دراصل کانگریس سکریٹری راکیش یادو نے بیان دیا ہے کہ سلمان خان کے نام پرکانگریس پارٹی میں غوروخوض کیا جارہا ہے۔

پردیش سکریٹری کا کہنا ہے کہ سلمان خان الیکشن لڑیں گے تو اندورمیں نوجوانوں کوفلم انڈسٹری کا فائدہ ملے گا۔ غورطلب ہے کہ سلمان خان کی پیدائش اندورمیں ہی ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے بچپن کا کافی وقت اندورمیں گزارا ہے۔ سلمان خان وقت وقت پراندورآتے جاتے بھی رہے ہیں اورکئی مواقع پرانہوں نے اپنے اندورپریم کو بھی ظاہرکیا ہے۔

کرینہ کپورکے انکارکے بعد سلمان خان سے رشتہ جوڑنا چاہتی ہے کانگریس؟

سلمان خان: فائل فوٹو

Loading...

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اورپٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپورخان کو بھی بوپال سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کی گئی تھی۔ دراصل دو کانگریسی لیڈروں نے ان کا نام آگے بڑھایا تھا۔ انہیں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کا ٹکٹ دیئے جانے کی قیاس آرائی تھی۔ تاہم آج  انہوں نے تمام خبروں پربریک لگا دیا ہے۔ اس طرح سے پارٹی کے لیڈروں کی خواہش پرپانی پھرگیا ہے۔

دراصل بھوپال کے کچھ مقامی لیڈر بالی ووڈ کی گلیمرگرل کرینہ کپورخان کوممبرآف پارلیمنٹ دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا یہ موقف تھا کہ اگرکانگریس بھوپال سیٹ کو بی جے پی سے چھیننا چاہتی ہے تو ایسا ہی کوئی چہرہ کانگریس کو یہاں سے اتارنا ہوگا۔ اسی ضمن میں کرینہ کپورخان کا نام پیش کیا گیا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز