مدھیہ پردیش : جب کانگریس رکن اسمبلی آلو کی بوری لے کر پہنچے اسمبلی

Mar 03, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Mar 03, 2017 08:12 PM IST

بھوپال: اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رکن اسمبلی جیتو پٹواری آج کندھے پر آلو کی بوری رکھ کر مدھیہ پردیش اسمبلی میں پہنچے۔انہوں نے گیٹ کے باہر سڑک پر آلو بکھیر دئے۔ مسٹر پٹواری یووا کانگریس کے ریاستی صدر کنال چودھری اور کچھ کسانوں کے ساتھ مظاہرہ کرنے پہنچے تھے۔اس میں کئی لوگ کندھے پر آلو کی بوریاں لئے ہوئے تھے۔اسمبلی کے باہر آتے ہی انہوں نے آلو کی بوریاں سڑکوں پر کھول دی،جس سے سرک پر بہت ساتے آلو بکھر گئے۔مسٹر چودھری وہیں آلو لے کر بیٹھ گئے۔مسٹر پٹواری اسمبلی کے اندر چلے گئے۔

کانگریس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کھیتی کو فائدہ کا دھندا بنانے کی بات کررہے ہیں اور کسانوں کو آلو کی مناسب قیمت نہیں مل رہی،الٹا انہیں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ مظاہرے میں شامل کسانوں کا کہنا تھا کہ انہیں آلو کی پیداوارمیں نقصان ہوا ہے۔ مسٹر پٹواری اور مسٹر چودھری کل بھی رسوئی گیس کی قیمت بڑھانے کی مخالفت کرنے سائکل پر سلینڈر لے کر اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے پہنچے تھے۔

مدھیہ پردیش : جب کانگریس رکن اسمبلی آلو کی بوری لے کر پہنچے اسمبلی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز