آدھی رات کو ٹرین میں بگڑی خاتون مسافر کی حالت ، کانگریس لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے بچائی جان

Sep 08, 2017 01:53 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 01:53 PM IST

گوالیار : مدھیہ پردیش کے گنا سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا کی کوشش کی وجہ سے چلتی ٹرین میں سفر کررہی ایک خاتون کو نئی زندگی مل گئی ہے ، جس کی وجہ سے سندھیا کی ہر کوئی تعریف کرتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چلتی ٹرین میں ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے کے بعد کانگریس ممبر پارلیمنٹ سندھیا نے وزیر ریل سے فون پر بات چیت کرنے کے ساتھ ہی ایمبولینس کا انتظام بھی کروایا ، جس کی وجہ سے اس خاتون کو بروقت علاج ممکن ہوسکا ۔

دراصل جیوترادتیہ سندھیا جمعرات کو شتابدی ایکسپریس سے گوالیار سے دہلی آرہے تھے ۔ دن میں ہوئے حادثہ کی وجہ سے ریلوے کی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں، جس میں شتابدی ایکسپریس بھی شامل تھی ۔ تاخیر سے چل رہی شتابدی ایکسپریس کو رات میں تقریبا 11.40 منٹ سے 02.15 تک دہلی سے باہر نامعلوم جگہ پر کھڑا کردیا گیا ۔ اس دوروان سندھیا جس کوچ میں سفر کررہے تھے ، اسی میں سفر کرہی ایک خاتون وندنا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔

آدھی رات کو ٹرین میں بگڑی خاتون مسافر کی حالت ، کانگریس لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے بچائی جان

ٹرین میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہونے کی وجہ سے خاتون کی حالت بگڑتی جارہی تھی ، سندھیا نے فوری طور پر وزیر ریل پیوش گوئل اور ڈی آر ایم کو فون لگایا اور خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے نزدیک کے ایک اسپتال کے باری میں معلومات اکٹھا کرکے ڈاکٹروں سے بھی رابطہ کیا ۔

تقریبا ایک گھٹنے کی کوشش کے بعد ایمبولینس موقع پر پہنچی اور سندھیا خود اس خاتون کو لے کر اسپتال پہنچے اور علاج کا انتظام کرایا ۔ آگرہ کی رہنے والی اس خاتون کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز