لذیذ کھانا بنانے کا ہنر گھرکے ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ بن سکتا ہے روزگار کا ذریعہ بھی

Feb 03, 2017 03:25 PM IST | Updated on: Feb 03, 2017 03:25 PM IST

رانچی۔ رانچی کی خوشبو خان نامی سماجی کارکن طالبات کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں امور خانہ داری کے ہنر سے  بھی آراستہ کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت یہاں کوکنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے مختلف طرح کے لذیذ کھانے کے آئیٹم تیار کئے ۔ رانچی کے ہند پیڑھی نامی علاقہ میں منعقد کوکنگ کمپٹیشن میں طالبات نے مختلف انواع و اقسام کے لذیذ کھانے تیار کئے۔ معروف سماجی کارکن خوشبو خان ان طالبات کو خودکفیل بنانے کے لیے سلائی ، کڑھائی ، بنائی جیسے ہنر سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ خانہ داری میں بھی ماہر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ مقابلہ کےانعقاد پرطالبات نے بیحد خوشی کا اظہار کیا۔

کوکنگ کمپٹیشن میں طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف طرح کے کھانے کے آئیٹم کے علاوہ چاکلیٹ اور مشروب بھی تیار کیے ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ان کھانے کے آئیٹم کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی بھی کوشش کی۔ منتظمین کے مطابق لذیذ کھانے کے ذائقہ سے نہ صرف گھر کے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

لذیذ کھانا بنانے کا ہنر گھرکے ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ بن سکتا ہے روزگار کا ذریعہ بھی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز