مرکزی حج کمیٹی کے رکن نے عمارتوں کے انتخاب کے نام پر بدعنوانی کا لگایا الزام

Jan 28, 2017 06:08 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 06:08 PM IST

بھوپال۔ عازمین حج کی رہائش کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرائے پر لی جانے والی عمارتوں میں  بدعنوانی کی بات سامنے آئی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے رکن اورمدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی عنایت حسین قریشی نے اس معاملے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور ہر مومن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس مقدس فریضے کو کم سے کم زندگی میں وہ ایک بار ضرور ادا کر لے۔عازمین سفر حج کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت فارم جمع کرتے ہیں اور جب قرعہ اندازی کے بعد ان کا نام آتا ہے تو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ مطلوبہ رقم کو ادا کر کے مقدس سفر حج پر روا نہ ہوتے ہیں ۔ مکہ ومدینہ میں عازمین حج کو چالیس د ن گزارنے ہوتے  ہیں  اس لئےان کی آمد و رفت کے ساتھ ان کی رہائش کے لئے بھی حج کمیٹی کے ذریعہ انتظام کیا جاتا ہے۔

عازمین حج کی رہائش کے لیے یوں تو بلڈنگ سلیکشن کمیٹی بنائی جاتی ہے اور ضابطہ کے مطابق ہرصوبہ کی نمائیندگی ہونا چاہیئے لیکن مرکزی حج کمیٹی میں بیٹھے لوگ اپنوں کو نوازنے کے لیے اس کمیٹی میں کسی کو بھی بھیج دیتے ہیں اور یہ حضرات بنا کسی ٹینڈر کے عازمین حج کی رہائش کے لیےدلالوں سے بلڈنگ کو کرائے پر لیتے ہیں ۔ مد ھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اور  حج کمیٹی آف انڈیا سینٹر ل زون کے رکن حاجی عنایت حسین نے اس طرح سے بلڈنگ سیلکشن پر نہ صرف سوال اٹھایا ہے بلکہ بڑی بد عنوانی کی بات کہی ہے ۔

مرکزی حج کمیٹی کے رکن نے عمارتوں کے انتخاب کے نام پر بدعنوانی کا لگایا الزام

عازمین حج کی رہائش کے لیے بلڈنگ سیلکشن کا کام فارم جمع  ہونے کے بعد شروع کیا جاتا ہے اور ضابطہ کے مطابق بلڈنگ سلیکشن میں سبھی صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے تاکہ متعلقہ حج کمیٹیاں اپنےعازمین حج کو ان کے رہائشی انتظامات کے بارے میں مطمئن کر سکیں۔ لیکن یہاں بھی اس قدر منمانی ہے کہ چند لوگوں کے ذریعہ بلڈنگ سیلکشن کا کام دلالوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ حاجی عنایت حسین قریشی اس معاملہ میں گلوبل ٹینڈر کی بات بھی کرتے ہیں۔

haji inayat qureshiحاجی عنایت حسین قریشی کا ما ننا ہے کہ اگر بلڈنگ سلیکشن کے معاملے میں گلوبل ٹینڈر بلایا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف دلالوں پر روک لگے گی بلکہ عازمین حج کو سستے مکان بھی ملیں گے اور ان کا حج سستا ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز