اسکور تھا تین وکٹ پر 34 رن ، پھر محض ایک رن جوڑ کر ڈھیر ہوگئی پوری ٹیم

مدھیہ پردیش کی ٹیم اندور کے هولكر اسٹیڈیم میں 35 کے اسکور پر اپنے آخری سات وکٹ گنوا کر35 پر سمٹ گئی اور آندھراپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کا مقابلہ تیسرے دن بدھ کو 307 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا ۔

Jan 09, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Jan 09, 2019 07:57 PM IST

مدھیہ پردیش کی ٹیم اندور کے هولكر اسٹیڈیم میں 35 کے اسکور پر اپنے آخری سات وکٹ گنوا کر35 پر سمٹ گئی اور آندھراپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کا مقابلہ تیسرے دن بدھ کو 307 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا ۔

آندھرا نے اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر مدھیہ پردیش کے سامنے جیت کے لیے 343 رن کا ہدف رکھا۔ مدھیہ پردیش کا اسکور ایک وقت 13 اوور میں تین وکٹ پر 35 رن تھا لیکن 16.5 اوور میں پوری ٹیم 35 رن پر ہی سمٹ گئی۔ مدھیہ پردیش نے آخری سات وکٹ بغیر کوئی اضافہ کئے 23 گیندوں کے وقفے میں گنوا دیے اور اسے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسکور تھا تین وکٹ پر 34 رن ، پھر محض ایک رن جوڑ کر ڈھیر ہوگئی پوری ٹیم

علامتی تصویر

آندھرا کی آٹھ میچوں میں یہ پہلی جیت رہی اور اس نے 17 پوائنٹس کے ساتھ سیشن کو الوداع کہا۔ مدھیہ پردیش کو اس ہار سے گہرا جھٹکا لگا اور اس کی ٹیم ناک آؤٹ دوڑ سے باہر ہو گئی۔ مدھیہ پردیش کی آٹھ میچوں میں یہ دوسری شکست تھی اور اس کے اکاؤنٹ میں 24 پوائنٹس رہے۔

Loading...

Loading...