مدھیہ پردیش : دلت نے شادی میں کار سجائی تو دبنگوں نے دولہا کی بے رحمی سے کی پٹائی

May 07, 2017 03:57 PM IST | Updated on: May 07, 2017 03:57 PM IST

چھترپور : مدھیہ پردیش میں میں دلت برادری کے دولہا اور باراتيوں کی کچھ دبنگوں نے صرف اس لئے جم کر پٹائی کردی کہ وہ ایک شادی کے موقع پر دولہا کی گاڑی کافی اچھی طرح سے سجا رکھی تھی۔

خبروں کے مطابق موسم بسنت لال بنسل کی بیٹی پرینکا کی شادی بابو لال بنسل کے بیٹے پرکاش کے ساتھ جمعرات کو تھی۔ جب لڑکے والے بارات لے کر گاؤں سے جا رہے تھے ، تو وہاں کے کچھ دبنگوں نے سجی ہوئی گاڑی کو روک لیا۔ جب باراتیوں نے ان کی مخالفت کی تو دبنگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کر دی۔

مدھیہ پردیش : دلت نے شادی میں کار سجائی تو دبنگوں نے دولہا کی بے رحمی سے کی پٹائی

file photo

اورچھا روڈ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رامیشور دیال کے مطابق اروند سنگھ ، اکھنڈ سنگھ ، پرتھوی سنگھ اور پنٹو وشوکرما نے پرکاش بنسل پر حملہ کردیا ۔ چار لوگوں کے اس گروپ نے زبردستی کار سے باہر نکالا اور اس کی اور شادی میں شامل ہونے جارہے دیگر چھ لوگوں کی جم کر پٹائی کردی۔ علاوہ ازیں ان لوگوں نے شادی میں تصویر کشی کیلئے جوآئے کیمرہ تک کو توڑ دیا۔ معاملہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ ایک ملزم پرتھوی کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔فرار ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز