آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلاتا اور بم بنانے کی ٹریننگ دیتا رہا ہے : دگ وجے سنگھ

Feb 18, 2017 09:23 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 09:23 PM IST

دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم مودی پر اب تک کا سب سے بڑا نشانہ سادھا ہے۔ دگی راجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیر اعظم اب اتنے بے بس ہو گئے ہیں کہ لوگوں سے خود کو پیٹنے کی اپیل کر رہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے وعدے پورے نہیں کر پائے ہیں ، اسلئے اس طرح کی زبان کا استعمال کررہے ہیں۔ پی ایم کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے چوراہے پر جوتا ماریں ، اب لوگ بھی انتظار کر رہیں ہے کہ وزیر اعظم کب اور کون سے چوراہے پر ملیں گے۔

نیوز 18 انڈیا کے سندیپ سون ولکر سے بات چیت کرتے ہوئے دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے شریف انسان ہیں اور امت شاہ سے ان کا کوئی موازنہ نہیں ہو سکتی ہے ۔ دگ وجے کے مطابق امت شاہ نے کیسے پیسے بنائے ہیں ، یہ سب جانتے ہیں۔

آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلاتا اور بم بنانے کی ٹریننگ دیتا رہا ہے : دگ وجے سنگھ

فائل فوٹو

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم پوری طرح ناکام رہے ہیں اور نوٹ بندی کا فائدہ صرف امیروں کو ہوا ہے جبکہ غریبوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ نوٹ بندی پر ارجت پٹیل کے نیوز 18 انڈیا کے ساتھ انٹرویو میں دئے گئے بیان پر دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ارجت پٹیل اور وزیر خزانہ الگ الگ بیان دے رہیں ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کے عمل پورا ہو گیا ہے ، جبکہ ارجت پٹیل كهتے ہیں کی تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ دونوں کے بیانات میں تضاد ہیں۔

شرد پوار کے بیان پر دگ وجے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ این سی پی کو کانگریس میں ضم کر لیا جانا چاہیے ، تبھی بی جے پی کا مقابلہ ہو پائے گا۔ خیال رہے کہ این سی پی نے دو دن پہلے ہی کہا تھا کہ راهل گاندھی کی ليڈرشپ میں شرد پوار کام نہیں کریں گے۔ دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ پوار صاحب کو سمجھنا ہوگا اور این سی پی کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ کانگریس بڑا بھائی ہے ۔ اس بات کو شرد پوار پہلے سمجھ گئے تھے ، لیکن بعد میں معلوم نہیں انہیں کیا ہو گیا۔ دگ وجے نے جنرل راوت کے بیان پر کہا کہ، فوج كشمیر میں سے خیرسگالی پروگرام چلا رہی ہے، ایسے میں راوت کے اس بیان سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔کانگریس میں پرینکا گاندھی کے رول پر دگی راجا نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ پرینکا گاندھی کو پارٹی میں بڑا رول نبھانا چاہیے ۔

سادھوی پرگیہ کے معاملے پر دگ وجئے سنگھ نے آر ایس ایس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلاتا رہا ہے اور بم بنانے کی ٹریننگ بھی دیتا رہا ہے ، اس لئے آر ایس ایس چاہتا ہے کہ ان جیسے لوگوں کو چھوڑ دیا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں عدالت میں اپنے سابقہ موقف سے منحرف ہورہی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز