ڈاکٹر ابرارملتانی کی کتاب ’ بیمار ہونا بھول جایئے ‘ کو ملا بیسٹ سیلرکا خطاب

Jul 15, 2017 06:56 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 06:56 PM IST

 بھوپال۔ آج کے دور میں ہر ایک انسان اپنی تعلیم اور ہنر سے زیادہ سے زیادہ مال و زر جمع کرنا چاہتا ہے ۔ لیکن کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جو اپنے علم سے عوام کو بنا کسی لالچ کے فیضیاب کرنا چاہتی ہیں ۔ ایک ایسی شخصیت ڈاکٹر ابرار ملتانی کی ہے ۔ اپنی کتابوں سے بے شمار شہرت پانے والے ڈاکٹر ابرار ملتانی کو ملک اور بیرون ملک میں ایک پہچان مل چکی ہے۔ لیکن ڈاکٹر ملتانی کی اس شہرت کے سفر کے پیچھے ان کی محنت اور ان کی لگن ہے ۔ ڈاکٹر ملتانی کا سفران کےشہراُجین سے شروع ہوتا ہے ۔ جہاں ڈاکٹر ملتانی نے اپنی زندگی بڑی غربت میں گزاری ۔ آم کے باغیچے  کی رکھوالی اور سائیکل کے پنچر بنا کر انہوں نے تعلیم حاصل کی  اور آج سماج کی خدمت کر رہے ہیں ۔

آیوروید سے ڈاکٹری پاس کرڈاکٹر ملتانی اپنے پیشے سے بہت کمائی کرسکتے تھے۔ لیکن انہوں  نے اپنے پیشے کا استمال سماج کی خدمت کے لیے کیا ۔ انھوں نے لوگوں کی اچھی صحت کے لیے لیٹریچر کا سہارا لیا ۔ اب تک  لوگوں کی صحت سے جڑی ان کی نو کتابیں منظرعام پر آ چکی ہیں جس میں سب سے زیادہ ان کی کتاب  ’ بیمار ہونا بھول جائیے‘ کو مقبولیت ملی ہے اور جو اب بیسٹ سیلر میں شامل کی گئی ہے ۔ وہیں ڈاکٹر ملتانی کے ساتھ کام کرنے والے بھی ان کی محنت اور لگن کو دیکھ  کر ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر ابرارملتانی کی کتاب ’ بیمار ہونا بھول جایئے ‘ کو ملا بیسٹ سیلرکا خطاب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز