انتخابی اڑن دستہ نے ریو پارٹی میں مارا چھاپہ ، جام چھلکاتے ملے 4 لڑکیوں سمیت 23 لوگ

ق کوربا کے دری میں واقع ہوٹل گرین پارک میں انتخابی اڑن دستے کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ ہوٹل میں ریو پارٹی چل رہی تھی۔ اڑن دستے کی ٹیم نے موقع سے 19 جوان اور 4 لڑکیوں کو پکڑا ہے۔

Nov 01, 2018 09:39 AM IST | Updated on: Nov 01, 2018 09:47 AM IST

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کو لیکر سرکاری انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہیں۔ ووٹرس کو لبھانے کیلئے سیاسی پارٹیوں کے ذریعے کئے جانے والے غیر اخلاقی کاموں کو روکنے انتخابی کمیشن کا اڑن دستہ مسلسل کارروائی کر رہا ہے۔ اس کے تحت ہی بدھ کی دیر رات اڑن دستے کی ٹیم نے کوربا میں ایک ریو پارٹی میں چھاپہ مارا۔ پارٹی میں نوجوانوں کو جام چھلکاتے اور موج مستی کرتے پکڑا گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کے ذریعے یہ پارٹی معقد کی گئی تھی۔

ملی جانکاری کے مطابق کوربا کے دری میں واقع ہوٹل گرین پارک میں انتخابی اڑن دستے کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ ہوٹل میں ریو پارٹی چل رہی تھی۔ اڑن دستے کی ٹیم نے موقع سے 19 جوان اور 4 لڑکیوں کو پکڑا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ موقع سے بیئر اور غیر قانونی شراب پکڑی گئی ہے۔

انتخابی اڑن دستہ نے ریو پارٹی میں مارا چھاپہ ، جام چھلکاتے ملے 4 لڑکیوں سمیت 23 لوگ

علامتی تصویر

Loading...

کوربا کے علاوہ اڑن دستے کی ٹیم نے رائے پور مین اسپاٹ چیکنگ کے دوران ایک ایکٹوا کی ڈگی سے 50 لاکھ روپئے کی نقدی بر آمد کی ہے۔ ایکٹیوا ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرکے اسے نقدی سے متعلق کاغذ حاصل کرنے کوبھی کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رائے پور میں نقدی کو لیکر ایک اور بڑی کارروائی بدھ کو کی گئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز