چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں کا انکاؤنٹر، کئی ڈھیر

May 16, 2017 09:50 PM IST | Updated on: May 16, 2017 09:50 PM IST

رائے پور۔ چھتیس گڑھ کے سکما میں ہوئے نکسلی حملے کے بعد ماؤنوازوں سے لڑائی کے محاذ پر سیکورٹی فورسز کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ نکسلیوں سے آر پار کی لڑائی میں بیجاپور میں 15 سے 20 نکسلیوں کے مارے جانے کا دعوی سی آر پی ایف کے آئی جی دیویندر چوہان نے کیا ہے۔ آئی جی دیویندر چوہان کے مطابق، بیجاپور کے باساگڑا تھانہ علاقہ کے رايگڈم کے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں جوانوں نے بڑی تعداد میں ماؤنوازوں کو مار گرایا ہے۔

سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رايگڈم کے جنگلوں میں 100-150 کی تعداد میں ماؤنواز سرگرم ہیں۔ اس کے چلتے سی آر پی ایف، ڈی آر جی، ضلع فورس اور کوبرا بٹالین کے جوان متحدہ آپریشن کے لئے نکلے تھے۔ جنگل میں تین دنوں سے اینٹی نکسل آپریشن چلایا جا رہا تھا۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں کا انکاؤنٹر، کئی ڈھیر

غور طلب ہے کہ حال ہی میں مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ بستر میں ماؤنوازوں کے خلاف اب نیم فوجی دستے خاص طور پر سی آر پی ایف اکیلے سرچنگ پر نہیں جائے گی۔ سرچنگ تبھی ہوگی، جب مقامی پولیس کا تعاون ملے گا۔ 8 مئی کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی اس بات پر رائے شماری ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ پہلی مشترکہ کارروائی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز