آج بھوک ہڑتال ختم کر سکتے ہیں وزیر اعلی شیوراج چوہان ، مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کی ملاقات

Jun 11, 2017 09:59 AM IST | Updated on: Jun 11, 2017 09:59 AM IST

مندسور سے شروع ہوئی کسان تحریک کا آج 11 واں دن ہے ۔ ریاست میں قیام امن کے لئے شیوراج سنگھ چوہان ہفتہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ مندسور واقعہ میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ نے ہفتہ کو وزیر اعلی سے ملاقات کی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔  مدھیہ پردیش بی جے پی صدر نندكمار سنگھ چوہان نے یہ معلومات دی ۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اتوار کو وزیر اعلی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ شیوراج بھوپال کے بھیل میں واقع دسہرہ میدان میں بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ ہفتہ کی رات بھوپال میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے دسہرہ میدان میں چاروں طرف پانی بھر گیا ہے اور وہاں کافی کیچڑ بھی جمع ہو گیا ہے ۔ تاہم وزیر اعلی نے دسہرہ میدان میں ہی شب گزاری۔

آج بھوک ہڑتال ختم کر سکتے ہیں وزیر اعلی شیوراج چوہان ، مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کی ملاقات

Photo: Shivraj Singh Chauhan twitter

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مارے گئے پانچ کسانوں میں سے چار کے اہل خانہ نے وزیر اعلی سے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے کہ کسانوں کی موت کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی ہو ۔ خیال رہے کہ چھ جون کو مندسور ضلع میں کسان تحریک کے دوران مظاہرین پر پولیس فائرنگ میں پانچ کسانوں کی موت ہو گئی تھی اور چھ دیگر کسان زخمی ہو گئے تھے ، جس کے بعد کسان مشتعل ہوگئے تھے اور کسان تحریک پورے مدھیہ پردیش میں پھیل گئی اور تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز