کسان تحریک: بھوپال اور اندور ہائی وے پر حالات مزید خراب ، مندسور میں ایک اور موت

Jun 09, 2017 01:44 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 01:44 PM IST

مندسور : مدھیہ پردیش میں کسان تحریک کے 9 ویں دن ایک اور کسان کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی پٹائی میں وہ کسان زخمی ہوگیا تھا اور بعد میں اس کی موت ہوگئی ۔ کسان کی موت کے بعد ایک مرتبہ حالات خراب ہوگئے ہیں ۔ انتظامیہ نے پرامن مظاہرہ نہیں کرنے پر گرفتاری کی وارننگ دی تھی ، لیکن مظاہرین نہیں مانے، جس کے بعد پولیس نے دو درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ادھر بھوپال اور اندور ہائی وے پر اس وقت حالات مزید خراب ہوگئے جب پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

کسان تحریک: بھوپال اور اندور ہائی وے پر حالات مزید خراب ، مندسور میں ایک اور موت

کرفیو میں نرمی

مندسور میں آج ضلع انتظامیہ نے صبح 10 بجے سے شام چھ بجے کے درمیان کرفیو میں نرمی دی ہے۔ اس دوران ابھی تک کسی قسم کی پرتشدد واقعہ یا کارکردگی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کل بھی یہاں کرفیو میں نرمی دی گئی تھی اس دوران وہاں امن بنا رہا۔

فندا میں سخت سیکورٹی کے بندوبست

کھجوری تھانہ انچارج سوریہ کانت اوستھی نے بتایا کہ فندا میں کسانوں کی تحریک کو دیکھتے ہوئے یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورس تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے پولیس پوری طرح چوکسی برت رہی ہے ۔

کانگریس ممبر اسمبلی شکنتلا كھٹيك کی ویڈیو وائرل

کسانوں کی تحریک کے دوران کانگریس پارٹی پر سیاست کرنے کے الزامات کے درمیان شوپوري انچل کی ایک کانگریس ممبر اسمبلی شکنتلا كھٹيك کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کسان تحریک کی حمایت میں احتجاج کے دوران مظاہرین کو تھانے میں آگ لگانے کے لئے اکساتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پولیس نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی دھاکڑکی گرفتاری پر 10 ہزار روپے کے انعام کا اعلان

اس سے قبل ایک اور کانگریس ممبر اسمبلی جیتو پٹواری کا بھی کسانوں کو اکسانے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ وہیں رتلام کے ڈیلن پور میں کسان تحریک کے دوران کانگریس لیڈر ڈی پی دھاکڑ کا نام سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مفرور ڈی پی دھاکڑ کی گرفتاری پر 10 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز