کوئلہ گھوٹالہ معاملہ: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا سمیت چار مجرم قرار

Dec 13, 2017 11:30 AM IST | Updated on: Dec 13, 2017 11:31 AM IST

نئی دہلی۔  مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے آج کوئلہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا سمیت چار افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں مدھوکوڑا، سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا، ریاست کے سابق چیف سکریٹری اشوک کمار باسو اور ایک دوسرے کو مجرمانہ سازش رچنے کا مجرم پایا ہے۔ عدالت قصورواروں کی سزا پر فیصلہ کل سنائے گی۔

سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج بھرت پراشر نے اس سے پہلے تمام ملزمان کو فیصلہ سناتے وقت آج عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا تھا۔  یہ معاملہ جھارکھنڈ میں راج هرا نارتھ کوئلہ بلاک کو کولکاتہ کی ونی آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ (وی آئی ایس یو ایل ) کو الاٹ کرنے میں مبینہ بے ضابطگی سے متعلق ہے۔

کوئلہ گھوٹالہ معاملہ: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا سمیت چار مجرم قرار

مدھوکوڑا کی فائل فوٹو: پی ٹی آئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز