بھوپال میں منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ نے شروع کی مفت کمپیوٹر تعلیم

Feb 03, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Feb 03, 2017 07:53 PM IST

بھوپال۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ نے مفت کمپیوٹر تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ادارے  کی یہ کوشش صرف مسلم طلبا تک محدود نہیں ہے بلکہ  بلا لحاظ قوم و ملت تمام لوگوں کے لئے اس کے دراوزے کھول دیے گئے ہیں۔  سو سائٹی کو یہ امید تھی کہ مفت کمپیوٹر تعلیم دینے کی اس کوشش سے بڑی تعداد میں طلبا آئیں گے لیکن ابھی تک صرف پچیس طلبا نے ہی داخلہ  لیا  ہے۔ سو سائٹی نے اس کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا ادارے کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

       موجودہ دور کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دور سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں بھی ہمارے سماج میں ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو کمپیوٹر کی تعلیم سے نا واقف ہے ۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ  بھوپال میں گزشتہ تیس سالوں سے  اقلیتی طلبا کو ٹیکنکل تعلیم  سے جوڑنے کا کام کر رہا ہے ۔ اب اس نےاپنے مشن کو اور آگے بڑھاتے ہوئے مفت کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ادارے نے مفت کمپیوٹر تعلیم  دینے کا سلسلہ صرف مسلم طلبا تک محدود نہیں رکھا ہے بلکہ بلا  لحاظ قوم وملت اس کے دروازے سبھی کے لئے کھول دئے ہیں ۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ شروع کی گئی مفت کمپیوٹر تعلیم میں طلبا کے ساتھ طالبات نے بھی داخلہ لیا ہے ۔انسٹی ٹیوٹ کی کوشش سے طلبا بہت خوش ہیں اور اسے وقت کی ضرورت سے تعبیر کر رہے ہیں۔

بھوپال میں منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ نے شروع کی مفت کمپیوٹر تعلیم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز