مدھیہ پردیش میں نابالغہ کا اغوا کرکے اجتماعی آبروریزی، حالت نازک، اسپتال میں داخل

مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں ایک نابا لغہ کا اغوا کر کے 6 ملزموں کے ذریعہ آبرو ریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نابالغہ کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے ضلع کٹنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Jun 06, 2018 03:16 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 03:17 PM IST

پنا: مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں ایک نابا لغہ کا اغوا کر کے 6 ملزموں کے ذریعہ آبرو ریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نابالغہ کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے ضلع کٹنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریپورہ تھانہ پولیس نے متاثرہ اور اس کے والد اور بھائی کا بیان درج کرکے نامزد ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 3 جون کو متاثرہ اپنے گھر کے آنگن میں سو رہی تھی۔ اسی دوران ملزموں نے اس کا منھ دبا دیا اور جنگل کی طرف اٹھا کرلے گئے ۔ پھر اس کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کی ۔ بیہوشی کی حالت میں نابالغہ کو ملزموں نے نوتعمیر پردھان منتری آواس میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

مدھیہ پردیش میں نابالغہ کا اغوا کرکے اجتماعی آبروریزی، حالت نازک، اسپتال میں داخل

علامتی تصویر

Loading...

گھر والوں نے جب نابالغہ کو گھر پر نہیں پایا تو اس کی تلاش شروع کردی ۔پتہ نہ ملنےپر ریپورہ تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی ۔ نابالغہ 24 گھنٹے بعد لہو لہان حالت میں ملی ۔ متاثرہ نے اپنے بیان میں ملزموں کی شناخت کی ہے ۔

ریپورہ تھانہ انچارج ایس کے دویدی نے بتایا کہ بیان کی بنیاد پر ملزموں کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز