معمولی جنرل اسٹور چلانے والے کے بیٹے اریب نے کیا 10ویں میں رانچی ٹاپ

May 31, 2017 11:26 AM IST | Updated on: May 31, 2017 11:26 AM IST

رانچی۔ جنرل اسٹور مالک محمد فضل حسین کے لخت جگر محمد اریب حسین کو آئی سی ایس ای کے 10 ویں کے امتحانات میں رانچی ٹاپر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اریب کی اس کامیابی سے اس کے گھر والے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ وہیں شہر کے دانشوروں نے اریب کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی معاشرے کے دیگر بچوں کو اریب حسین کی طرح کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔

آئی سی ایس ای کے 10 ویں کے امتحانات میں محمد اریب حسین کو رانچی ٹاپر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ رانچی کے سنٹ تھامس اسکول کا طالب علم اریب حسین نے سائنس اور کمپیوٹر ایپلی کیشن میں صد فی صد  اور کل 98.22  فیصد نمبرحاصل کیے ہیں ۔ واضح رہے کہ اریب کے والد محمد فضل حسین ڈورنڈہ واقع اپنے ہی رہائشی مکان میں جنرل اسٹور کی دوکان چلاتے ہیں ۔ اپنے لخت جگر کی اس بڑی کامیابی سے اریب کے والدین  بیحد خوش ہیں۔

معمولی جنرل اسٹور چلانے والے کے بیٹے اریب نے کیا 10ویں میں رانچی ٹاپ

ری کمنڈیڈ اسٹوریز