مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اورمحکمہ ثقافت کی جانب سے غزل کلاسز کا اہتمام

Mar 20, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 11:50 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اورمحکمہ ثقافت کی جانب سے منعقد کی جارہی غزل کلاسز میں غزل سیکھنے کیلئے مسلم طبقہ کے ساتھ غیر مسلم نوجوان بھی کافی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ راجدھانی بھوپال میں چلا ئی جا رہی ان غزل کلاسز کی ہر جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔ غزل کلاسز میں طلبہ و طلبات کے ساتھ دیگر شعبے کے افسران بھی شریک ہو رہےہیں ۔

خیال رہے کہ غزل کلاسز کے بعد ہر چار مہینے میں غزل سیشن رکھا جاتا ہے، جس میں یہاں غزل سیکھ رہے لوگ اپنی غزل بھوپال کے بڑے شعرا کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اورمحکمہ ثقافت کی جانب سے غزل کلاسز کا اہتمام

غزل کلاسز میں شریک طلبہ کا جوش قابل دید ہے ۔ان کا کہنا ہے مد ھیہ پر دیش اردو اکیڈمی کی یہ پہل کافی اچھی ہے ۔ جس طرح سے انہیں یہاں غزل سکھائی جا رہی ہے ، اس سے ان کو اپنے غزل کے فن میں مزید پختگی ملے گی ۔ بھوپال کے لوگوں میں بھی ایک قسم خوشی نظر آرہی ہے اور ان کا ما ننا ہے کی اکیڈمی کی اس پہل سے نہ صرف غزل کے فن سے لوگ واقف ہورہے ہیں بلکہ اس سے اردو زبان کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز