بھوک سے بچی کی موت پر بولے جھارکھنڈ کے وزیر، افسران سنتے ہی نہیں

وزیر سریو رائے نے اس معاملے کا وزیر اعلی کے چیف سیکرٹری راج بالا ورما پر ٹھیکرا پھوڑا ہے۔

Oct 18, 2017 02:49 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 02:49 PM IST

رانچی۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں بھوک کی وجہ سے 11 سالہ بچی سنتوشی کماری کی موت کے بعد ریاستی حکومت نشانہ پر ہے۔ آدھار کارڈ نہیں ہونے کے باعث خاندان کو راشن نہیں مل سکا۔ گھر میں اناج کا ایک دانہ نہیں تھا۔ خاندان کے اراکین کچھ دنوں سے بھوکے تھے۔ خوراک سپلائی کے ریاستی وزیر سریو رائے نے اس معاملے میں اپنی ہی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے افسران کسی ہدایت پر تو عمل ہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر سریو رائے نے اس معاملے کا وزیر اعلی کے چیف سیکرٹری راج بالا ورما پر ٹھیکرا پھوڑا ہے۔ ان کے مطابق، چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ویسے لوگوں کا راشن کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی، جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے۔

بھوک سے بچی کی موت پر بولے جھارکھنڈ کے وزیر، افسران سنتے ہی نہیں

خوراک سپلائی کے ریاستی وزیر سریو رائے: فائل فوٹو۔

Loading...

بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کسی کو راشن کے فوائد سے محروم نہیں کر سکتی۔ ایسی صورت میں چیف سکریٹری کا یہ حکم سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے خلاف ہے۔

سریو رائے کے مطابق، وزیر ہونے کے باوجود بہت سے افسران ان کی بات نہیں سنتے۔ افسران کی لاپرواہی سے ایک بچہ کی بھوک سے جان چلی گئی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز