جھارکھنڈ میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی آج رکھیں گے حج ہاؤس کا سنگ بنیاد

Apr 02, 2017 11:03 AM IST | Updated on: Apr 02, 2017 11:03 AM IST

رانچی: صدر پرنب مکھرجی جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بننے والے روندر بھون اور حج ہاؤس کا سنگ بنیاد آج سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ کل دیر شام ہی رانچی پہنچ گئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ صدر مکھرجی روندر بھون اور حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے بعد دارالحکومت رانچی سے دیوگھر کیلئے روانہ ہوں گے۔ تقریبا 155 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے روندر بھون کی تعمیر 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔ وہیں، حج ہاؤس کی تعمیر پر تقریبا 55 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس میں 1500 لوگوں کے ٹھہرنے کا بندوبست ہو گا۔

جھارکھنڈ میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی آج رکھیں گے حج ہاؤس کا سنگ بنیاد

ذرائع نے بتایا کہ رانچی سے دیوگھر پہنچنے کے بعد صدر دیوگھر کالج میدان میں منعقد ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز