حج 2018 : جھارکھنڈ کے عازمین کو دوامبارکیشن پوائنٹ کا آپشن، رانچی سے 1.7 لاکھ تو کولکاتہ سے صرف 83 ہزار روپے کرایہ

Nov 24, 2017 09:10 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:10 PM IST

رانچی : آئندہ سفر حج کے لئے فراہم کردہ فارم میں جھارکھنڈ کےعازمین حج کے لئے دوامبارکیشن پوائنٹ کے آپشن دیے گئے ہیں ۔ فارم میں دئے گئے خرچ کے مطابق رانچی سے جانے والے عازمین کے لئے کرایہ کی رقم ایک لاکھ سات ہزارجبکہ کولکاتہ سے یہ خرچ 83 ہزارروپے مختص کی گئی ہے ۔ یعنی کولکاتہ سے جانے والے ایک عازم کو 24 ہزار روپے کی بچت ہوگی ۔

جھارکھنڈ رابطہ حج کمیٹی کے سکریٹری حاجی مختار احمد نے پہلی مرتبہ دئے گئے اس آپشن کے ذریعہ رانچی امبارکیشن کو ختم کرنے کی سازش سے تعبیر کیا ہے ۔ ان کو لگتا ہے کہ یہ اسی وجہ سے کیا گیا ہے، جس سے عازمین کم رقم کی وجہ سے کولکاتہ کا متبادل منتخب کریں اور اس طرح جھارکھنڈ امبارکیشن پوائنٹ کو بند کیا جا سکے ۔انہوں نے ریاست کےعازمین سے رانچی امبارکیشن پوائنٹ کو لائک کرنے کی اپیل کی ہے ۔

حج 2018 : جھارکھنڈ کے عازمین کو دوامبارکیشن پوائنٹ کا آپشن، رانچی سے 1.7 لاکھ تو کولکاتہ سے صرف 83 ہزار روپے کرایہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز