حکومت کی بے توجہی کا شکار رانچی کا ہینڈ لوم کاروبار

Jul 22, 2017 06:06 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 06:06 PM IST

رانچی۔ رانچی کے اربا نامی مقام پر اندرا گاندھی ہینڈ لوم پروسیسنگ ہاؤس قائم ہے۔ یہ سینٹر علاقہ کے سینکڑوں بنکروں کی روزی روٹی کا بڑا سہارا ہے۔ حکومت سے مالی مدد کی محرومی کے باوجود یہ سینٹر زندہ ہے۔  لیکن اگراس کو سرکاری مدد اورحوصلہ مل جائے تو اس میں نئی جان آ سکتی ہے ۔

رانچی سے تقریباً 25 کیلومیٹر دور اربا نامی مقام پر دی چھوٹا ناگپور ریجنل ہینڈلوم ویورس کو۔ آپریٹو یونین لمیٹیڈ کے تحت اندرا گاندھی ہینڈلوم پروسیسنگ ہاؤس قائم ہے۔ اس سینٹر پر بنکروں کے ذریعہ سوتی دھاگے سے تیار کئے گئے بیڈ شیٹ، ساڑی، گمچھی و دیگر ملبوسات کی رنگائی  چھپائی کی جاتی ہے ۔ سال 1988 سے قائم یہ سینٹر حکومت کی مالی مدد سے محروم ہے  ۔ ذاتی کوششوں کی وجہ سے یہ سینٹر زندہ ہے اور اس سے جڑے سینکڑوں بنکروں کی روزی روٹی کا سہارا ہے۔

حکومت کی بے توجہی کا شکار رانچی کا ہینڈ لوم کاروبار

 واضح رہے کہ اس سینٹر کے ذریعہ مختلف علاقوں میں قائم بنکر سہیوگ سمیتیوں کو دھاگا فراہم کرایا جاتا ہے۔ ان سمیتیوں سے جڑے بنکر مطلوبہ بیڈشیٹ، چادر جیسے ملبوسات تیار کرکے اس پروسیسنگ ہاؤس میں جمع کرتے ہیں ۔ اس کے لئے انہیں واجب مزدوری ادا کی جاتی ہے۔  بنکروں کے تیار ملبوسات کی رنگائی  چھپائی کے بعد انہیں مخصوص طرح کے ذاتی وین کے ذریعہ علاقوں میں گھوم گھوم کر فروخت کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں بنکروں کی ایک بڑی آبادی حکومت کی بے توجہی کا شکارہے  جس کی وجہ سےبنکروں کا ایک بڑا حصہ ہجرت کرنے یا دوسرے پیشہ کو اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز